تارکین وطن کی خبریں
کاتالونیا کا بحران،کاتالان سیاست کیلئےآج کا دن اہم،گورنر راج کے نفاذ کا امکان

میڈرڈ(نمائندہ خصوصی)سپین کے علاقے کاتالونیا میں دفعہ155 کے نفاذبعد گورنر راج کے امکانات بڑھ گئے ہیں کیونکہ ہسپانوی حکومت نے کاتالونیا کی علاقائی حکومت کو دوبارہ خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے آزادی سے متعلق اپنا موقف تبدیل نہ کیا تو اس علاقے کی نیم خود مختار حیثیت کو ختم کرنے کے لیے غیرمعمولی اقدامات کیے جائیں گے اور خطہ میں گورنر راج کا نفاذ بھی کیا جاسکتا ہے دوسری جانب اگر کاتالونیا کے وزیراعلیٰ کارلوس پوجیمونت نے قبل از وقت انتخابات کیلئے کوئی اقدام کیا تو تب بھی میڈرڈ حکومت کا کاتالونیا میں دفعہ155 کے نفاذکی تیاری مکمل ہے ۔ اس تناظر میں سپین کی مرکزی حکومت نے کاتالونیا کو آج جمعرات کی صبح دس بجے تک کی مہلت دی ہے کہ وہ اپنا موقف واضح کرے کہ یہ خطہ سپین سے علیحدگی کا ارادہ ترک کر چکا ہے۔ یکم اکتوبر کے ریفرنڈم میں اس علاقے نے سپین سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا تھا، جس کے نتیجے میں کاتالونیا اور میڈرڈ کے مابین تناؤ پایا جاتا ہے۔یادرہے کہ کوسپین کی اعلی عدالتعدالت آئین نے کاتالونیا کے چھ ستمبر کو پاس ہونیوالے ریفرنڈم قانون کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔یہ قانون کاتالان پارلیمنٹ نے اپنے صوبے کاتالونیا کی آزاد اور مکمل خودمختار حیثیت کیلئے پاس کیا تھا۔غیر آئینی قرار پانیوالے قانون کے کاتالان پارلیمنٹ سے پاس کرانے کا مقصد یکم اکتوبر کوخطے کی آزادی کیلئے ریفرنڈم کاا نعقاد کروانا تھا ۔


واپس جائیں