تارکین وطن کی خبریں
پی کے 8 عوام کی خدمت ہمارا اولین مقصد ہے۔ملک نسیم خان

جرمن(چیف اکرام الدین سے) عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی صدر ملک نسیم خان نے کہا کہ پی کے 8 عوام کی خدمت ہمارا اولین مقصداور نصب العین ہے عوام کے مسائل حل کرنا ہر لیڈر کی اہم زمہ داری ہے موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے صوبہ بھر کے صحت،اور تعلیم کے شعبے بہت سے گھمبیر مسائل سے دوچار ہیں جو موجودہ حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت صرف وعدوں کی حکومت ہے ابھی تک تحریک انصاف کے وعدے پورے نہیں ہوئے جو قابل افسوس ہے انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو کہ عوام کے مسائل کےحل کی طرف گامزان ہے عوام کو بھی چایئے کہ اگلے الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی کو کامیاب کریں اور ملک اور قوم کودرپیش مسائل سے بچا لیں۔


واپس جائیں