صوبائی حکومت کے ناروا سلوک کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔ ملک مغل خان
جرمن(چیف اکرام الدین سے) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ملک مغل خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ناروا سلوک کی وجہ سے پختون قوم کو ہمیشہ مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی،تحریک انصاف،اور مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پختونوں کےسر کی سودا کیا ہے جو قابل افسوس ہے جماعت اسلامی نے ہمیشہ اسلام کے نام پر عوام سے ووٹ مانگا ہے لیکن جماعت اسلامی کی پالیسی ملک اور پختون قوم کیلئے ناسور ہے انہوں نے کہا کہ خیبر بینک سے پیسے لوٹنے والی جماعت کبھی بھی اقتدار میں نہیں آئے گی انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت نے ہمیشہ عوام کو دھوکہ دیا اور ان شاءاللہ 26 اکتوبر کو کامیابی صرف عوامی نیشنل پارٹی کی ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو چاہئے کہ عوامی نیشنل پارٹی کو کامیاب کریں اور پختون قوم کی ترقی کیلئے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا مکمل بائیکاٹ کریں اور نیشنل پارٹی کو کامیابی دلا کر ان سے یکجہتی کا اظہار کریں اور پختون قوم کو درپیش مسائل سے بچالیں.