تارکین وطن کی خبریں
میڈرڈ،پی ٹی آئی اسپین کا جلسہ،انٹرا پارٹی الیکشن اور پیڈ ممبر شپ کے کیمپ کا انعقاد،ملک شہبازکی خصوصی شرکت

میڈرڈ(پ ر)گزشتہ روزمیڈرڈ میں پی ٹی آئی اسپین کا جلسہ ہوا جس میں انٹرا پارٹی الیکشن اور پیڈ ممبر شپ کے کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا۔بارسلونا سے پی ٹی آئی اسپین کے سینئر رہنما ملک شہبازنے خصوصی شرکت کی۔میڈرڈ کی مشہور کاروباری سیاسی سماجی شخصیت چوھدری اظہر اور رانا اخترنے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا میڈرڈ سے مقامی رہنماوں قیصرجہانگیر اور اصغر سعید کی شرکت پی ٹی آئی کارکنان کی کثیر تعداد نے میں باقاعدہ پیڈ ممبر شپ حاصل کی۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے انٹرا پارٹی الیکشن میں میڈرڈ اور پورے اسپین سے پارٹی کارکنان سے بھرپور ممبر شپ حاصل کرنے اپیل کی اور تحریک انصاف کے منشور اور اپنے قائد کے ویژن کے زریعے نیا پاکستان کے خواب کی تعبیر حاصل کرنے کے لئے عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عہد کیا۔


واپس جائیں