تارکین وطن کی خبریں
یونان میں پاکستانیوں پر نسلی حملے،پاکستانی سفیر کی یونانی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

ایتھنز(مرزا ندیم بیگ )یونان میں پاکستانی امیگرنٹس نسلی تعصب کا شکار ہیں اور ان پر نسلی تعصب کے خونی حملے جاری ہیں۔اس صورتحال میں یونان میں متعین پاکستانی سفیرخالد عثمان قیصر نے نوٹس لیا اور ان واقعات کے تناظر میں یونانی حکام سے ملاقاتیں کیں۔اس ضمن میں انہوں پولیس انسپکٹر جنرل مسز سچرولا سے ملاقات کی ۔ملاقات میں انسپکٹر جنرل پولیس نے واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ ہم ان حملوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ملزمان کو گرفتار کریں گے تاکہ ایسے واقعات کا تدارک ہو۔یادرہے کہ سفیر پاکستان خالد عثمان قیصرکی تقرری سے قبل یونان میں پاکستانی کمیونٹی کے معاملات کا فی الجھاؤ کا شکار تھے اور ایمبیسی اور کمیونٹی میں بھی تناؤ کی کیفیت تھی تو انہوں نے آکر صورتحال کا جائزہ لیکر حالات کو سدھارا


واپس جائیں