بارسلونا کرکٹ کلب کے پریذیڈ نٹ خالدشہباز چوہان کا کلب کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ
بارسلونا(پ ر)بارسلونا کرکٹ کلب جواس سال کی کاتالان کرکٹ لیگ کی چیمپئین ہے اس کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ اور کلب میٹنگ اور سپینش لیگ کے فائنل اور اگلے سال کی پلاننگ کی حوالے سے بات چیت ہوئی اور کھلاڑیوں کی ایکسٹرا آوٹ سٹینڈنگ پرفارمنس پر کھلاڑیوں کو داد دی اس سال تمام کھلاڑیوں نے بہت محنت کی اورچیمپئین کا اعزاز جیتا اب نومبر کے مہینے میں سپینش لیگ کا فائنل بھی جیتنے کا عزم کیا اور دسمبر میں بڑے عشائیے کا اہتمام کیا جا ئے گا جس میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جس میں کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات کے ساتھ گورنمنٹ اتھارٹی بھی شرکت کریں گی ! آج کے عشائیہ میں چوہدری واصف نزیر بجاڑ اور چوہدری سلیمان گوندل نے شرکت کی ۔ سیلمان گوندل جو بارسلونا کرکٹ کلب کے ڈائریکٹر بھی ہیں اور آنے والے سیزن میں کلب کو اچھے طریقے سے لے کر چلنے اور پلاننگ کریں گے۔کلب کو ان کے تجربہ سے کافی فائدہ ہو گا خالد شہباز چوہان اور واصف نزیر بجاڑ نے سیلمان گوندل کا شکریہ ادا کیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔