سعودی عرب میں پچاس لاکھ ریال مالیت کا سونا لوٹنے والے چھ پاکستانی گرفتار
ریاض: سعودی عرب میں چھ پاکستانیوں پر مشتعمل خطرناک گروہ ریاض پولیس نے گرفتار کر لیا- تفصیلات کے مطابق چھ پاکستانی افراد نے سونے کا شوروم بند کر کے جانے والے یمنی کارکن کو قابو کر لیا تھا اور اس کے ہاتھ پاؤں باندھ کر واپس شوروم میں لے آئے اور چابی چھین کر شوروم کا کھولا اور پچاس لاکھ ریال مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔
واردات کی اطلاع ملتے ہی ریاض کی پولیس حرکت میں آگئی اور رہزنوں کو گرفتار کرنے کے سخت احکامات جاری کر دیے اور ایک تجربہ کار اور ہنر مند ٹیم تشکیل دی اور ٹیم نے بالآخر ان رہزنوں کو گرفتار کر لیا اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی جو جعلی کاغذات پر ایجنسی سے کرائے پر لی گئی تھی۔ گرفتار ہونے والے چھ پاکستانیوں نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، اس پاکستانی گروہ نے ایک گاڑی بھی چوری کی تھی جس میں لاکھوں کی مالیت کے بارہ سو لیپ ٹاپ رکھے ہوئے تھے، اس گروہ نے سامان بیرون ملک پہنچانے کا بھی انتظام کر رکھا تھا -