تارکین وطن کی خبریں
نیویارک میں دہشت گردی کے منصوبے کا الزام، پاکستانی نژاد طلحہ ہارون سمیت 3 افراد پر فردجرم عائد

نیویارک: امریکہ کے محکمہ انصاف نے اعلان کیا ہے کہ 3 افراد پر نیویارک سٹی میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی میں شامل ہونے کے الزام کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

اٹارنی کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس نے 19 سالہ کینیڈین شہری عبدالرحمن البھانسوی، 19 سالہ پاکستانی نڑاد طلحہ ہارون اور 37 سالہ فلپائن کے شہری رسل سالک پر نیویارک سٹی کے گنجان علاقوں میں بم دھماکوں اور فائرنگ کا منصوبہ بنانے کی فرد جرم عائد کی ہے۔

یہ تینوں افراد گرفتار ہو چکے ہیں اور عبدالرحمٰن پہلے ہی الزام کو قبول کر چکا اور اسے دسمبر میں سزا سنائی جانی ہے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق ہارون اور سالک بیرون ملک گرفتار ہوئے جہاں سے ان کی امریکہ حوالگی کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ ان تینوں ملزموں نے انٹرنیٹ کو استعمال کرتے ہوئے ان حملوں کا منصوبہ بنایا جسے عبدالرحمٰن نے 2015ء میں پیرس کے ایک کنسرٹ پر ہونے والے حملوں کے تناظر میں دی نیکسٹ 11/9 قرار دیا تھا۔


واپس جائیں