پانچ افراد کے ساتھ ایک شخص کو بری طرح زدوکوب کرنے کے جرم کی ماسٹر مائنڈ نسرین اختر کو نو سال جیل
بلیک برن: پانچ افراد کے ساتھ ایک شخص کو بری طرح زدوکوب کرنے کے جرم کی ماسٹر مائنڈ نسرین اختر کو نو سال جیل کی سزا سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نسرین اختر نے پانچ افراد کو اس امر پر تیار کیا کہ سینتالیس سالہ شخص کو اس کے گھر کے پیچھے والے حصے میں لے جاکر بری طرح ماریں۔
اس حملے کے نتیجے میں مذکورہ شخص کو کی ہنسلی کی ہڈی ٹوٹ گئی جس کو میٹل پلیٹ کے ذریعے جوڑا گیا۔ اس شخص کی ناک اور کہنی کی ہڈی ٹوٹ گئی اور سامنے کے کئی دانت بھی چلے گئے۔ مذکورہ مظلوم شخص کئی ہفتوں تک رائل بلیک برن ہسپتال میں پڑا رہا۔ جہاں اس کا علاج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مظلوم شخص نہ صرف زخمی ہوا بلکہ اسے ٹرائل کی سختیوں کو جھیلنا پڑا جہاں اسے عدالت میں اپنے کیس کے سلسے میں باقاعدگی سے حاضری بھی دینی پڑی۔ مگر نسرین اختر کی قید سے اس شخص کے زخم تو بھر نہیں سکتے میں ذہنی طور پر کچھ ریلف ملے گا کہ اس کے مجرم کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا۔