تارکین وطن کی خبریں
لندن کے اغوا کار شفق عباس کو جیل کی سزا

لندن: لندن کے اغوا کار شفق عباس کو ڈرائیونگ سے بین کے دوران گاڑی چلانے اور اپنی کار میں ایک چھبیس سالہ مغویہ کے ساتھ پائے جانے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جب سپیشلسٹ فائر آرمڈ پولیس آفیسر نے سونے رنگ کی مرسیڈیز گاڑی چلاتے ہوئے شفق عباس کو روکا تو اس کا رویہ غیر معمولی تھا۔

جب پولیس نے شفق سے سوالات کیے تو ان کا شک مزید پختہ ہوگیا کہ شفق کوئی غیر معمولی بات چھپانے کے چکر میں ہے۔ اس نے فوراً ہی مان لیا کہ وہ بغیر انشورنس کے گاڑی چلا رہا ہے۔ مگر اس کے نروس ہونے کے باعث جب پولیس نے گاڑی کی تفصیلی تلاشی لی تو لاک کی ہوئی کار کی ڈگی سے روتی ہوئی ایک چھبیس سالہ عورت برآمد ہوئی ۔

پولیس نے کیمرے پر بھی تمام کارروائی محفوظ کی جس میں مغوی عورت کے پاس ہی ایک بندوق بھی کار کی ڈگی میں موجود تھی۔ اور عباس نے خود کیمرے پر پولیس کو بتایا کہ اس نے اس عورت کا اغوا کیا ہے۔ عباس کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا اور انشورنس کے بغیر قانونی طور پر ڈس کوالیفائیڈ ہونے کے باوجود گاڑی چلانے کے جرم میں چارج کر دیا گیا۔

کیمرے پر تمام شہادتیں ہونے کے باوجود شفق عباس نے عدالت میں خاتون کے اغوا سے انکار کر دیا۔ جیوری کو گرفتاری کے وقت ریکارڈ کی ہوئی فوٹیج بھی دکھائی گئی جس میں اس نے خطرناک ہتھیاروں کی موجودگی کا جرم بھی مانا تھا۔ عدالت نے شفق کو پندرہ ماہ جیل کی سزا سنادی۔


واپس جائیں