تارکین وطن کی خبریں
میلان کے لئے پی آئی اے کی دوسری پرواز کا شیڈول جاری ہونے پر پاکستانی کمیونٹی کا اظہار مسرت

اٹلی: میلان کے لئے پی آئی اے کی دوسری پرواز بحال ہونے پراٹلی کی پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہردوڑگئی، پاکستان اوورسیزالائنس فورم یورپ کے صدرچودھری اعجازپیارا، پاکستان عوامی تحریک یورپ کے صدرملک شاہد، حلقہ ادب وثقافت اٹلی کے صدرملک نصیر، پاکستان تحریک انصاف عوام دوست گروپ کے چیئرمین چودھری نثاردوچھا، پیپلزپارٹی یورپ کے نامزد صدرچودھری نا صررانجھا، پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کے چیف آرگنائزرقمر ریاض، پاکستان مسلم لیگ ن اٹلی کے صدرچودھری اجمل خان گوٹریالہ، مشہورسیاسی وسماجی شخصیت میاں اخلاق، مسلم لیگ ن اٹلی کے رہنماء چودھری شفاقت، پاک فیڈریشن اٹلی کے جنرل سیکرٹری آصف رضا، پاک فیڈریشن اٹلی کے سابق چیئرمین چودھری امجدرولیہ نے میلان کے لئے پی آئی اے کی پروازوں میں اضافہ کرنے کی آوازبلند کی تھی جس کا پی آئی اے انتظامیہ نے نوٹس لے کردوسری پروازکا شیڈول جاری کردیا دوسری پروازنومبرمیں آپریشن شروع کرے گی۔


واپس جائیں