تارکین وطن کی خبریں
یورپین ممالک میں مقیم تارکین وطن حکومتی مراعات سے محروم ہیں: اکرام الدین

معروف صحافی اکرام الدین نے کہا ہے کہ یورپ میں مقیم تارکین وطن شدید مشکلات سے دوچار ہیں، انہوں نے کہا کہ اٹلی، جرمنی، فرانس، بیلجیئم، ناروے اور سپین میں مقیم تارکین وطن حکومتی مراعات اور کام نہ ہونے کی وجہ سے سخت تکالیف سے دوچار ہیں جو قابل افسوس ہے۔

یورپی ممالک میں مہاجرین کے ساتھ کیمپوں میں ناروا سلوک پر پاکستانی سفارتخانہ کے عملہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں یورپ میں مقیم پاکستانی بے روزگاری، دہشت گردی کی وجہ سے اپنے ملک سے باہر بے یار و مدد گار ہیں اور کیمپوں میں پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ ناروا سلوک قابل مذمت ہے۔

انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ یورپی یونین سے مطالبہ ہے کہ یورپی ممالک میں مقیم تارکین وطن کے مسائل کو فوری طور پر حل کریں اور کیمپوں کے باہر سڑکوں پر رہائشی تارکین وطن کو کیمپوں میں رہائش دیں اور کیمپوں کے باہر لوگوں کو کیمپ کے اندر انٹر کروا دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کو چاہئے کہ موجودہ تارکین وطن کو حکومتی مراعات فراہم کریں کیونکہ تارکین وطن کو کام کی اجازت نہیں ہے اور حکومت انکو کوئی مراعات نہیں دیتی جسکی وجہ سے تارکین وطن کافی ناآمید ہے یورپی حکومت کوان محروم تارکین وطن کی مدد کرنی چاہیے.


واپس جائیں