تارکین وطن کی خبریں
ای یوپاک فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کی جانب سے گورنر بلوچستان کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ

پیرس: ای یوپاک فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کی جانب سے گورنر بلوچستان جناب خان محمد اچکزئی کے اعزاز میں پیرس کے مشہور المعروف ہمالیہ ریسٹورنٹ میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

ظہرانے میں فرانس میں پاکستان کے سفیر جناب معین الحق صاحب، پریس قونصلر قمر بشیر صاحب، ای یوپاک فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کےچئیرمین پرویز اقبال لوہسر، فرانس میں مقیم مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں ، کاروباری شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی۔

گورنر بلوچستان کا کہنا ہے کہ آنے والے چند سالوں میں گوادر ماڈرن شہر بن کرابھرے گا، جن لوگوں نے وہاں سرمایہ کاری کی ہے وہ آنے والے وقت میں حکومت کو دعائیں دین گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کا کنٹرول محفوظ ہاتھوں میں ہے۔


واپس جائیں