بیڈفورڈ میں چار افراد کو شدید زخمی کرنے کے جرم میں نثار احمد کو جیل سزا کا سامنا
لوٹن، یو کے: بتیس سالہ پاکستانی نژاد نثار احمد کو پندرہ سال جیل کی سزا سنا دی گئی۔ نثار احمد نے چار افراد کو شدید مضروب کیا ان کے چہرے ہاتھوں وار جسم کے دیگر اعضا پر چاقو سے وار کئے۔ جس کے نتیجے میں ان افراد کو جان لیوا چوٹیں آئیں۔
عدالت میں بتایا گیا کہ نثار احمد نے ایک گروپ میں کھڑے ان افراد پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین افراد کو چاقو کے واروں سے شدید جسمانی چوٹیں آئیں ۔ عدالت نے نثار احمد کو جان بوجھ کر حملہ کرنے اور زخمی کرنے کے جرم کے ساتھ ساتھ اپنے پاس چاقو رکھنے کے جرائم میں مجومعی طور پر پندرہ سال کی سزا سنائی۔ جج کا کہنا تھا کہ نثار جیسے لوگوں کو رہائی کے بعد بھی پولیس کی آبزرویشن میں رکھنا چاہیئے، اس لئے نثار کو رہائی کے بعد چار سال لائسنس پر رکھا جائے گا۔ تفتیشی پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ بلا وجہ دوسروں پر جان لیوا حملہ کرنے والوں کو ایسی ہی لمبی سزا سنائی جانی چاہیئے۔