غفلت اورلاپرواہی نہیں چلے گی، اندارج نہ کرانے کی صورت میں جرمانہ ہو گا: کورین امیگریشن
کوریا: کوریا کی امیگریشن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو غیر ملکی کوریا میں بسلسلہ روزگار یا کسی بھی شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ہیں اگر ان کا پاسپورٹ الین کارڈ پر لگے ویزے کی معیاد سے پہلے ختم ہوجاے تو نیا پاسپورٹ جاری کروانے کے بعد فوری طور پر اپنے متعلقہ امیگریشن دفتر میں اس کے انداراج کو یقینی بنایئں۔
اندارج نہ ہونے یا الین ویزہ کی مدت کے اضافے والے دن اگر اندراج کروایا گیا تو کورین 4 لاکھ وان جرمانہ عائد کردیا جاے گا۔ تمام پاکستانی اپنے نئے پاسپورٹ کو جاری کروانے کے بعد اس کا مقامی امیگریشن دفتر میں اندراج لازمی کروایئں تاکہ جرمانے سے بچ سکیں۔ یہ قانون کوریا میں موجود تمام غیر ملکیوں کے لیے ہے۔