اسلام آباد سے لند ن پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے785 کی 5 گھنٹے کی تلاشی
لندن: پی آئی حکام کے مطابق اسلام آباد سے لند ن پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے785 کی 5 گھنٹے کی تلاشی لی گئی، جسے بعد میں کلیر کر دیا گیا۔
پی آئی حکام کے مطابق طیارے کی تلاشی کی کارروائی منشیات سمگلنگ کے خدشے پر کی گئی، جس دوران طیارے کے پینلزبھی اکھاڑے گئے ہیں۔ طیارے کی تلاشی برطانوی بارڈر ایجنسی حکام نے لی، جس میں ان کے 17 ارکان نے حصہ لیا۔ تاہم جہاز کو پانچ گھنٹے کی کارروائی کے بعد کلیر کر دیا گیا۔