جرمنی میں موجود طیارہ اب بھی پی آئی اے کی ملکیت ہے: ترجمان
کراچی: ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ جرمنی میں موجود طیارہ کسی میوزیم کو فروخت نہیں کیا گیا یہ اب بھی پی آئی اے کی ملکیت ہے، کچھ قانونی تقاضے ہیں جس کے بعد معاملے کا تصفیہ کرلیا جائے گا، اے تھری ٹین ماڈل کا طیارہ ایف آئی اے کے زیر تفتیش ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق جرمنی میں موجود طیارہ کسی میوزیم کو فروخت نہیں کیا گیا یہ اب بھی پی آئی اے کی ملکیت ہے ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کا حواالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کا جرمنی میں موجود طیارہ گراونڈ کرکے فضائی بیڑے سے باہر کردیا گیا تھا۔ مذکورہ اور 4 دیگر طیاروں پر پی آئی انتظامیہ نے رپورٹ دی تھی کہ اڑان کے قابل نہیں جبکہ ائیر بس 310 طیارہ سابق جرمن نژاد سی ای او برن ہلڈن برانڈ کی ہدایات پر جرمنی پہنچایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق جرمن میوزیم میں طیارے کا رنگ تبدیل کرنے کا کام شروع کیا گیا جبکہ ایک اسرائیلی فلم میں پی آئی اے کے طیارے کی عکس بندی کا معاملہ بھی منظر عام پر آیا۔ طیارہ بیرون ملک فروخت معاملے پر برن ہلڈن برانڈ کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی۔