مختلف کمیونٹیز میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ایلزبری جامع مسجد کی جانب سے عید فئیر کا انعقاد
ایلزبری، برطانیہ: ایلزبدی جامع مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے مختلف کمیونیٹیز میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے عید فئیر کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی مسلمان کمیونٹی کے علاوہ ایلزبری میں بسنے والی کرسچیئن کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔ انھیں مسجد کا دورہ کروایا گیا جہاں مسجد انتظامیہ کی جانب سے نمائش بھی رکھی گئی تھی۔
اس نمائش میں خانہ کعبہ کے غلاف سے لے کررسول پاکﷺ ، صحابہ کرام اور اسلاف سے متعلق کئی ایک نادر نمونے موجود تھے بڑوں اور بچوں نے ان نادر نمونہ جات کو انتہائی شوق اور عقیدت سے وزٹ کیا۔کرسچیئن کمیونٹی نے بھی اس نمائش میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔اے آر ایف، پولیس اور این ایچ ایس جیسے اداروں کے نمائندوں نے اس موقع پر تمام کمیونیٹیز میں ہم آہنگی کے لئے اس تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ حاجی ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ آج مسلم کمیونٹی کے لئے خوشی کا دن ہے پچیس سال پہلے شروع ہونے والی اس مسجد نے دن دوگنی رات چوگنی ترقی ہے اور اس وقت مسجد میں باجماعت نماز کے ساتھ ساتھ بچوں کے مختلف کلبز اور بالغوں کے لئے عربی کلاسز کا اہتمام بھی موجود ہے جہاں نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی عربی زبان سیکھتے ہیں۔ مسجد نے تمام کمیونیٹیز میں ہم آہنگی کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔