فرینکفرٹ، جرمنی میں عید الاضحیٰ کا سب سے بڑا اجتماع ادارہ منہاج القرآن میں ہوا۔
فرینکفرٹ: فرینکفرٹ، جرمنی میں عید قرباں کا سب سے بڑا اجتماع منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ میں ہوا جہاں عید کی نماز ادا کرنے کے لئے سینکڑوں تارکین اور مقامی جرمن مسلمانوں نے شرکت کی ۔
نماز حافظ اجمل نے پڑھائی۔ اس موقع پر انہوں نے فلسفہ قربانی بیان کرنے کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ میں اتحاد اور بحیثیت تارکین اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرنے کا درس دیا ۔