کینیڈا کے شہر کیلگری میں پاکستانی نژاد شہری ہیروبن گیا۔
کیلگری : پاکستانی نژاد کینیڈین نثاراحمد کی ڈکیتی کی کوشش ناکام بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی، کینیڈین میڈیا نے ڈاکوؤں کو گرفتار کرانے پر نثار احمد کو ہیروقرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہرکیلگری میں واقع نثار احمد کے اسٹور میں رات گئے دو ڈاکو گھس آئے اور لوٹ مارشروع کردی نثار احمد نے ڈکیتی کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے کمال ہوشیاری سے ڈاکوؤں کو اسٹور میں بند کرکے پولیس کو بلالیا۔ نثار احمد نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈاکوؤں کوگرفتار کرانے پر کینیڈ ین چینلز اور سوشل میڈیا نے انہیں بہت سراہا ہے۔ کینیڈا کے شہریوں نے سوشل میڈیا پر پاکستانی نژاد شہری کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر انہیں کینیڈا کا ہیرو قرار دیا ہے اور کہا کہ ان کی بہادری کے سبب معاشرے میں موجود دو برے عناصر اب قانون کاسامنا کریں گے۔