سعودی عرب کے ساتھ ساتھ برطانیہ اور یورپ بھر میں بھی عید الاضحٰی جمعہ کے روز منائی گئی
لندن: سعودی عرب کے ساتھ برطانیہ اور یورپ بھر میں جمعہ کے روز عید الضحٰی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید کے اجتماعات ہوئے۔ مسلمانان عالم نے اس موقع پر دین اسلام کی سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ مساجد کے علاوہ کھلے میدانوں اور پارکوں میں بھی عید کے اجتماعات ہوئے۔ اپنے آبائی ملکوں میں قربانی کرنے کے ساتھ اب برطانیہ اور یورپ میں بسنے والے یہاں بھی قربانی کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔
برطانیہ بھر میں عیداالاضحی کے بڑے اجتماع منعقد ہوئے علما کرام نے اپنے خطابات میں سنت ابراہیمی پر روشنی ڈالی- عید الاضحی کی نماز ختم ہوتے ہی لوگ ایک دوسرے کے گلے مل مل کر عید کی مبارکباد دیتے رہے۔ تمام مساجد میں عیداالاضحی کے لیے دو دو، تین تین جماعتوں کا اہتمام کیا گیا تھا-