تارکین وطن کی خبریں
پاک ناروے فورم کا کمشنر گوجرانوالہ کیپٹن آصف، ندیم بٹ اور اے سی انجم کے اعزاز میں پرتکلف ڈنر

اوسلو: پاک ناروے فورم ناروے میں پاکستانیوں کی ایک انتہائی فعال، متحرک اور نمائندہ تنظیم ہے اور وہ پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر کوشاں رہتی ہے اور حقیقی معنوں میں وہ پاکستان اور بیرون ملک پاکستانیوں کے درمیان ایک پُل کا کردار ادا کر رہی ہے۔

کمشنر گوجرانولہ کیپٹن آصف، چوہدری اختر، ندیم بٹ ڈویثر نل سپورٹس آفیسر اور اے سی انجم گذشتہ دنوں نجی دورہ پر ناروے تشریف لائے تو پاک ناروے فورم نے ان کے اعزاز میں ایک پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا جس میں معززین اوسلو نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پاک ناروے فورم کے جنرل سیکریڑی وسیم شہزاد اور ڈاکٹر مبشر بنارس نے ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے حوالے سے مہمانوں کو بریف کیا۔

کیپٹن آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ناروے میں پاکستانیوں سے مل کر اور ان کے بارے میں جان کر مسرت ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناروے کے پاکستانیوں نے جس تیز رفتاری سے ترقی کی ہے اور اپنے آپ کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں منوایا ہے یہ انکی صلاحتیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تارکین وطن کے لیے ان کے دفتر کے دروازے ہمیشہ کے لیے کھلے ہیں اور انہیں کسی بھی حوالہ سے کوئی بھی پریشانی ہو یا کوئی مشورہ کرنا ہو وہ اور انکی مدد کرنے کے لیے حا ضر ہے۔

پاک ناروے فورم کے تمام قائدین نے جن میں، صدر چوہدری اسماعیل سرور، چیف آرگنائزر محمد اقبال، مرکزی رہنما چوہدری محمد عباس ٹوانہ، جنرل سیکریڑی چوہدری وسیم شہزاد، مہر محسن رضا اور دیگر شامل ہیں ، تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ پاک ناروے فورم ہمیشہ کی طرح پاکستانیوں کو پاکستان کے قریب لانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔


واپس جائیں