تارکین وطن کی خبریں
بے نظیر شہید کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں: ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ

فرانس: ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سابقہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس اور سابق مشیر وزارت داخلہ پاکستان ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے کہا ہے کہ بے نظیر شہید کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں جس نے ملک کے اندر جمہوریت کی بحالی ، محنت کشوں کے حقو ق کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دی ہے۔

انہوں نے کہا ہم بے نظیر شہید اور قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے جانثار سپاہی ہیں قائد عوام ذوالفقارعلی بھٹو نے پا کستان سمیت دنیا بھر کے اندر مظلوموں اور محکوموں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے ایک عظیم منشور ، ایک سوچ ایک نظریہ دے کر قوم کو اور پاکستان کے اندر بسنے والے پسیے ہوئے متوسط طبقے کے لیے ایک راہ متعین کی ہے ، اور محنت کش طبقے کو بولنے اور اپنے حقو ق کے لیے لڑنے کا حق دیاہے قائد عوام ذوالفقارعلی بھٹو نے پاکستان کے اندر اور پاکستان کے باہر پاکستان پپلزپارٹی کو محنت کش طبقے کی آواز بنایا ہے ہم اسی نظریے پر گامزن ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہی تبدیلی ممکن ہے پاکستان پپلزپارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ ملک کے اندر جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں پاکستان پپلزپارٹی جمہوریت دشمن قوتوں کو کسی صورت کامیاب نہیںہونے دیں گے


واپس جائیں