تارکین وطن کی خبریں
ترقی کی دشمن قوتوں کو عبرتناک انجام سے دوچار کریں گے: مرزا مسعود بیگ

جرمنی: ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن جرمنی مرزا مسعود بیگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام ملک کی ترقی اور خوشحالی کی سفر کی تکمیل کے لیئے آئندہ انتخابات میں ایک مرتبہ پھر قائد پاکستان میں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کو کامیاب بنائیں گے۔ اور ترقی کی دشمن قوتوں کو عبرتناک انجام سے دوچار کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست ملک دشمنی پر مبنی ہے۔ خان ملک دشمن ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔عمران خان نے قوم کو تقسیم کر دیا ہے جو ملک کی سلامتی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔ قوم مزید تقسیم ہو گئی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ ملک کی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کو اس طرف توجہ دینا ہو گی۔


واپس جائیں