تارکین وطن کی خبریں
اوسلوٹریڈفیئر، گجرات چیمبراور پاکستان ویلفیئر یونین ناروے کے زیراہتمام صنعتی نمائش۔

اوسلو: ناروے میں گجرات چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان ویلفیئر یونین ناروے کے زیراہتمام اوسلوٹریڈفیئر(صنعتی نمائش) کی پروقارتقریب میں اوسلو کے لارڈمیئر ریمنڈیوہانسن، صوبائی وزیرپنجاب سیدعلی گیلانی، چودھری طاہرزمان کائرہ، پاکستانی سفیرمحترمہ رفعت مسعود، ایم این اے غلام سرورخان اورمیئرگجرات حاجی ناصرمحمود اور شیخ طارق محمود نے خصوصی شرکت کی۔

صدرگجرات چیمبرآف کامرس شیخ ابرارسعید، صدرپاکستان ویلفیئریونین ناروے میرفضل حسین ، جنرل سیکرٹری چودھری خالد محمود، باؤمنیرپشاوری، سیٹھ قمرخورشید نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، مہمانوں کو تمام سٹالزکا وزٹ بھی کرایاگیا۔

مہمانوں نے گجرا ت کی مصنوعات جن میں سرامکس، ہینڈی کرافٹس، فین ، جلالپورجٹاں کی شالزکی کوالٹی اورمعیارکو بے حد سراہا، جم اینڈ جیولری کے سٹالزخواتین کی توجہ کا مرکز بنے رہے، پاٹری مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے ممبران حاجی اعظم رحمانی ، حاجی منشاء، چودھری ضمن اقبال، عامرشہزاد، سلیم طاہر کی طرف سے مشترکہ سرامکس کا سٹال لگاگیا۔

پاکستان میں ٹورازم کوفروغ دینے کے لئے سفینہء احد کی طرف سے بھی سٹال لگایا گیا، ملک مظہراقبال اعوان کی طرف سے ماربل مصنوعات کا سٹال لگایا گیا، صنعتی نمائش میں پاکستانی کمیونٹی اورنارویجن عوام نے بھی خریداری کی، سیٹھ قمرخورشید کی طرف سے تمام سٹال ہولڈرزکو طلائی تحائف دیئے گئے، جبکہ باؤمنیر پشاوری نے لارڈمیئرکوپیڈسٹل فین کا تحفہ دیا۔


واپس جائیں