70ویں یوم آزادی کے موقع پر بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں مینگو فیسٹول کا انعقاد۔
بیجنگ: 70ویں یوم آزادی کے موقع پر چین کے شہر بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں مینگو فیسٹول کا انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں پاکستانی ایمبیسی میں مینگو فیسٹول کا انعقاد پاکستانی ہارٹی کلچر ڈولپمنٹ کمپنی اور منسٹری آف کامرس کے تعاون سے کیا گیا ۔
تقریب میں پاکستانی سفارتکار مسعود خالد نے چینی حکام کے ساتھ مل کر خصوصی طور پر آموں سے تیار کیا گیا کیک کاٹا ۔تقریب میں سفارتخانے میں جھنڈے اور فلائرز بھی لگائے گئے ، مہمانوں نے مختلف سٹالز پر پاکستان کے خصوصی آموں کی مختلف قسموں کا جائزہ لیاجبکہ اس دوران پاکستان کے نغمے بھی چلائے گئے ۔ اس موقع پر پاکستانی سفارتکار مسعود خالد نے شرکاء کو پاکستانی آموں کی مختلف اقسام اور دنیا بھر کی مارکیٹوں میں اس کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی ۔ پاکستانی سفارتکار مسعود خالد نے چین میں 1968 میں پاکستانی آموں کو متعارف کروانے والے آنجہانی ماو ژی ڈونگ کا بھی ذکر کیا۔ پاکستانی سفارتکار نے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان کا آم دنیا میں سب سے بہترین سمجھا جاتاہے ، اس طرح کی تقاریب پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں ۔