پاکستان سفارتخانہ فرانس میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب
فرانس: سفارتخانہ پاکستان فرانس میں پاکستان کا 70 واں یوم آزادی انتہائی جوش وجذبےکےساتھ منایا گیا، تقریب میں سفارتخانہ کے عملے سمیت پاکستانی کمیونٹی نےاپنےاہل وعیال کے ہمراہ بڑی تعداد میں شرکت کی، سفیر پاکستان معین الحق نےقومی ترانےکی دھن پر پرچم کشائی کرتے ہوئے قومی پرچم فضا میں بلند کیا۔
اس موقع پر صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے، سفیر پاکستان نے اس یادگار موقع پر پاکستانی کمیونٹی اور پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیئے قابل ذکر اور سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، ہمیں پاکستان کے آگے بڑھتے ہوئے سفرکو پرامن اور مضبوط بناناہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا کے مسلمان قائد اعظم محمد علی جناح کی والہانہ قیادت میں اپنی انتھک کوششوں اور قربانیوں کے بعد برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علحیدہ وطن بنانے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانی مل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کریں گے اور اپنے قائد کے ویژن کے مطابق پاکستان کو ایک خوشحال اور پرامن ریاست بنائیں گے۔ اس موقع پر بچوں اور بچیوں نے قومی لباس زیب تن کیئے ہوئے اور ہاتھوں میں پاکستانی جھنڈیاں اٹھائے ہوئے ملی نعمے بھی پیش گئے