تارکین وطن کی خبریں
جشن آزادی کے پروگرام کو بہتر اور منظم طور پر پیش کیا جاے گا: صدر، پاکستان بزنس ایسوی ایشن کوریا، مدثر علی چیمہ۔

کوریا: جشن آزادی کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، عمدہ ہال کی بکنگ اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی، گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی پروگرام کو بہتر اور منظم طریقے سے پیش کیا جاے گا، اس سلسلے میں تمام ممبران اپنی ذمہ داریاں منظم طریقے سے نبھانے میں سرگرم نظر آرہے ہیں اور میں انتہائی مطمئن ہوں کہ ہر ممبر کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسطرح کے پروگرام کا انعقاد کوریا میں مقیم پاکستانی کو یکجا اور متحد دیکھنے کا بھی ایک اچھا ذریعہ ثابت ہوتا ہے۔ قومی تہوار بھرپور اور جوش جذبے سے منانے سے دیار غیر میں دوسرے ممالک کو بھی ایک اچھا پیغام منتقل ہوتا ہے کہ پاکستانی اپنے قومی دن کو منانے کے لیے کس جذبے سے سرشار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کی اہمیت کا اندازہ محصور ممالک سے پوچھ لیں جنکو کو ہر لمحہ اذیت سے گزرنا پڑتا ہے۔ ہم پر قائد کا یہ بہت بڑا احسان ہے جس کی قیمت ر ہتی دنیا تک ہم ادا نہیں کرسکتے، قائد اعظم کا پاکستان انشاءاللہ ایک خوشحال اور روشن بننے کے لیے چند قدموں کی مسافت پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور کامیابی کے لیے ہر پاکستانی اپنے اپنے حصے کی شمع جلاے مشعل اٹھاے اینٹ لگاے تاکہ مظبوط پاکستان کی بنیادوں کو کوئی ہلانے کی جراءت نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ہر پاکستانی سبز ہلالی پرچم اٹھا کر شرکت کرے۔ میرے لیے ہر پاکستانی مہمان خاص ہوگا۔


واپس جائیں