گوہر الماس خان کا چوھدری رخسار احمد کو برطانیہ آمد پر خصوصی استقبال اور خراج تحسین
لیڈز: سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر چوھدری رخسار احمد MLA کے اعزاز میں طارق بٹ نے ایک پر تپاک عشائیہ اور استقبالیہ کا اہتمام کیا جس میں برطانیہ کے ممتاز کمیونٹی راہنما گوہر الماس خان، لارڈ میئر بریڈفورڈ عابد حسین جماعتی، سابقہ لارڈ میئر کونسلر اقبال ، کونسلر محمد شفیق، ڈاکٹر عنصر حیات، محمدارشد کھٹانہ،فضل رحمن، ظفر اقبال، حفیظ بٹ، عابد بٹ، چوہدری جہانگیر دھامہ، و دیگر معززین شہر نے خصوصی شرکت کی اور انکو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے معروف سکالر اور کمیونٹی لیڈر گوہر الماس خان نے انکو ربردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کے کشمیر کی دھرتی اور مٹی پاکستانیوں کے لئے مقدس دھرتی ہے اور اسکے بیٹے اور بیٹیوں کی قربانیاں ہمیشہ سنہری لفظوں میں یاد رکھی جائیں گی۔ کشمیریوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور آزادی کی صبح ضرور طلوع ہو کر رہے گی۔ انشا اللہ۔