تارکین وطن کی خبریں
برطانوی نژاد پاکستانی زین العابدین کی گریٹ لا ڈبیٹ میں پہلی پوزیشن۔

لندن : برطانوی نژاد پاکستانی طالب علم کا شاندار کارنامہ پوری قوم کے لئیے قابل فخر ہے، زین العابدین نے سب سے بڑے تقریری مقابلے گریٹ لا ڈبیٹ نیشنل کمپیٹیشن میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

پاکستانی طلبہ دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کررہے ہیں، برطانوی نژاد پاکستان زین العبادین نے لندن میں لا ڈبیٹ نیشنل کمپیٹیشن جیت لیا۔

تقریری مقابلے میں برطانیہ بھر سے ستر طلبہ شریک تھے، جنہیں زین العابدین نے مات دی۔ مقابلہ جیتنے پر زین کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی فل اسکالر شپ سے نوازا گیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ زین العابدین کم عمر ترین برٹش پاکستانی ہیں، جنہیں دو ہزار سولہ میں ینگ لا آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔


واپس جائیں