ہم ممبر کورین نیشنل اسمبلی مسٹر پھک تے ہن کے دل سے مشکور ہیں: شفیق خان، چیرمین پاکستانی کمیونیٹی کوریا
کوریا: چیرمین پاکستانی کمیونیٹی شفیق خان نے ممبر نیشنل اسمبلی مسٹر پھک تے ہن کا شکریہ ادا کیا کہ جنہھوں نے ہم کو اس دورہ کی خصوصی دعوت دی ۔ ہم سب ان کے مشکور ہیں اور ساتھ ساتھ میں پاکستانی کمیو نیٹی کے تمام ممبران عہددران اور صدور کا بھی مشکور ہوں جو مختصر کال پر تشریف لائے۔
شفیق خان نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہے کہ کمیونیٹی صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے، لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہم انشاءاللہ جلد باڈی کی تشکیل کے عمل کو مکمل کرکے عملی طور پر بھی میدان میں آئیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونیٹی کے ویلفیر کاموں کو بڑھایا جاے گا، عہداران اور صدور باقاعدہ ویلفیر کی نگرانی کریں گے اور اکاوئنٹ کا آڈٹ ہر وقت ہمارے پاس ریکارڈ کا حصہ ہوگا، جو کوئی بھی اس کی معلومات لینا چاہے مہیا کریں گے۔ حال ہی میں ایک پاکستانی کی وفات پر پاکستانی کمیو نیٹی اور بزنس ایسوی ایشن نے ملکر ہسپتال کی خطیر رقم کا بل ادا کیا ہے۔ ہم دعا گو ہے کہ دیار غیر میں اللہ سب کو دکھ تکلیف سے محفوظ رکھے لیکن کچھ چیزیں زندگی کا حصہ ہیں جن سے ملکر کی نمٹا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہماری اولین ترجیع کسی مصیبت کے شکار بھاٰئی کی مدد کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کے پروگرام بھی انعقاد کیے جائیں گے جس میں کھیل، ورکر ڈے اور پاکستان کے مختلف تہوار اور قومی دنوں کو مل جل کر منائے جائیں گے۔ پاکستان ایمبیسی کی جانب سے بھی ہر قسم کے تعاون کی بھی مکمل یقین دہانی کرائی جاچکی ہے۔