تارکین وطن کی خبریں
پاکستان بزنس ایسوی ایشن کوریا اور پاکستانی کمیونیٹی کی مشترکہ کاوش کو سلام پیش کرتے ہیں: عوامی حلقے

کوریا (شوکت علی) کوریا میں گذشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے جان بحق ہونے والے محمد اکرم مرحوم کے ہسپتال کا بل جو کہ کورین رقم تین کروڑ وان بنتی ہے، پاکستان بزنس ایسوی ایشن اور پاکستانی کمیونیٹی کی مشترکہ کاوش سے ادا کردیا گیا۔

عوامی حلقوں نے اس مشترکہ کاوش کو سلام پیش کیا اور کہا کہ ایسے مشکل وقت میں بزنس ایسوی ایشن اور پاکستانی کمیونیٹی کے مقصعد کے قیام کی سمجھ آئی ہے۔

بزنس ایسوی ایشن اور پاکستانی کمیونیٹی کے ممبران نے دل کھول کر اس نیک کام میں حصہ لیا ، بزنس ایسوی ایشن اور پاکستانی کمیونیٹی کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کے لیے یہ ایک بہترین مثال ہے، انکو اس خدمت اور جذبے کی قدر کرنی چاہیے۔

اگراس سسٹم کا حصہ نہیں بن سکتے تو اس پر بلاوجہ تنقید سے بھی گریز کریں۔ ہم امید کرتے ہیں بزنس ایسوی ایشن اور پاکستانی کمیونیٹی اسطرح کے نیک کاموں کو مشترکہ طور ہمیشہ جاری و ساری رکھے گئے


واپس جائیں