امریکہ میں گزشتہ برس 50 فیصد مسلمانوں کو امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا: رپورٹ
واشنگٹن: امریکہ میں تقریباً 50 فیصد مسلمانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس انہیں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔ پیو ریسرچ سنٹر کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں مسلمانوں سے بہت امتیازی سلوک کیا جاتا ہے، 74 فیصد مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا ان کے ساتھ رویہ دوستانہ نہیں ہے، کچھ مسلمان امریکہ میں خود کو غیرمحفوظ سمجھتے ہیں۔
خواتین کہتی ہیں امریکہ میں مسلمان ہونا بڑا مشکل ہے، مسلمانوں کے ہم جنس پرستی کے حوالے سے نظریات بدل گئے ہیں، 50 فیصد مسلمانوں کا خیال ہے سوسائٹی کو ہم جنس پرستی کو قبول کر لینا چاہئے۔ بہت سے مسلمان سوچتے ہیں میڈیا انہیں صحیح کوریج نہیں دیتا۔ امریکہ میں 3.35 ملین مسلمان رہتے ہیں۔