پاکستان کا ایک اور سپوت وطن کا نام روشن کرنے لیے آلم تھام کر کھیل کے میدان میں ، پوری کمیو نیٹی کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواھشات کے پیغامات
کوریا: کوریا میں مقیم پاکستانی گذشتہ چند سالوں سے مختلف میدانوں میں اپنے فن کے جوہر دیکھانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ہر ایک نے اپنے اپنے شعبے میں اپنی مہارت کا لوہا منوایا ہے، جو کہ کوریا کی تاریخ کے سنہرے باب بن رہے ہے۔
اسطرح کھیل کے میدان میں بھی اپنے جوہر دیکھانے کے لیے کوریا کی معروف سماجی کاروباری شخصیت اور چیرمین پاکستانی کمیو نیٹی شفیق خان کے صاحبزادے عمیر خان گذشتہ روز کوریا کی قومی کرکٹ ٹیم میں سلکیٹ ہوگے ہے, ان کی شمولیت سے کمیونیٹی میں خوشی لہر دوڑ گئی ،اور شفیق خان کو مبارک باد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ عمیر خان سمر کیمپ میں ٹرینگ کررہے ہے۔ اور جلد آنے والے کسی ٹورنامنٹ میں کورین قومی ٹیم کی جانب سے کھیلے گئے۔ عمیر خان نے کہا کہ والدین اور دعاوں آپ احباب کی دعاوں سے میری کامیابی ممکن ہوئی ہے اور انشاءاللہ عمدہ کھیل پیش کروگا، میری سلیکشن میں میرے والد صاحب کی دن رات کی محنت شامل ہے اور انشاءاللہ ان کے خواب کو پایا تکمیل تک پہنچاوں گا۔ شفیق نے کہا کہ ہمت لگن سے ہی میدان کامیابی ممکن ہوتی ہے، عمیرکو ساری توجہ اپنی گیم پر مرکوز کرنی ہوگی، قومی ٹیم میں سلیکشن بہت بڑا اعزاز ہے، اور میں اس کی کامیابی کے لیے ہمہ وقت دعا گو ہو، اور تمام احباب کا بھی مشکور ہو جنہوں نے نیک خواھشات کے پیغامات دیے۔