اٹلی میں ممتاز پاکستانی بزنس مین مہر عرفان شاہد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
بلونیا: آج اٹلی کے شہر بلونیا میں دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ میں مہر عرفان شاہد کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ محمد فیاض عطاری نے نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں اٹلی سے پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بزنس مین مہر عرفان شاہد کا گزشتہ روز کار ایکسیڈنٹ میں انتقال ہوا تھا۔ نماز جنازہ کے بعد آج انکی میت پاکستان بھیج دی جائے گی جہاں انکے گاؤں گھنیسہ گجرات میں کل دوبارہ نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کیا جائے گا۔ پاکستانی کمیونٹی نے انکی ناگہانی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔