تارکین وطن کی خبریں
مسلم کمیونٹی کوبرطانیہ میں مذہبی آزادی حاصل ہے: افضل خان

مانچسٹر: پاکستانی کمیونٹی بزنس کے ذریعے برطانوی معیشت کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی معیشت کو بھی فائدہ پہنچارہی ہے۔ برطانیہ میں مسلم کمیونٹی ہر قسم کی مذہبی آزادی حاصل ہے۔ زندگی کے ہر شعبے میں میں مسلم کمیونٹی اپنی محنت اور قابلیت کی وجہ سے کامیابی حاصل کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہارشیڈو منسٹر برائے امیگریشن افضل خان ایم پی نے سٹاک پورٹ روڈ پر بریکس پراپرٹی میں نئے کاروبار کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔

تقریب میں سالیسٹرز محمد شاہد، عمر بودایہ، چوہدری مسرت علی، ڈاکٹر محمد یونس، مولانا ظفر اقبال، کونسلر نعیم الحسن، شعیب تاج، میاں نعیم اختر اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

محمد شاہد اور عمر بودایہ نے کہا کہ نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے بچانے کیلئے دین کی طرف راغب کرنا ہوگا۔ کمیونٹی نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

چوہدری مسرت علی اور ڈاکٹر یونس نے کہا کہ برطانیہ میں مسلم کمیونٹی کو متعدد مسائل کا سامنا ہے، نوجوان نسل کی صحیح رہنمائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔


واپس جائیں