تارکین وطن کی خبریں
جوہانسبرگ، کالوں نے گاڑی اور نقدی چھین کر 23 سالہ پاکستانی کو قتل کر دیا ۔

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے شہر السی سریور میں گجرات کے رہائشی نوجوان کو کالوں نے قتل کر دیا، تفصیلات کے مطابق 23 سالہ عبدالحسیب گاڑیوں کی خریدوفروخت کا کام کرتا تھا اور اس کا شوروم السی سریور میں تھا جہاں سے کالوں نے اسے گاڑی سمیت بلایا اور گاڑی اور نقدی چھین کر آنکھ کے نیچے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

بعد میں اس کی نعش کو زمین میں دبارہے تھے کہ اسی دوران سیکیورٹی اہلکاروں کے پہنچے پر نعش چھوڑ کر بھاگ گئے، اس کی نمازہ جنازہ مسجد قدوس رایلنز میں بعد از نماز مغرب ادا کی گئی، جس میں کثیر تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی، میت ضروری کاغذات مکمل کرنے کے بعد پاکستان بھجوادی گئی۔

اس صورت حال سے پاکستان ہائی کمیشن کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، عبدالحسیب کے والد کا انتقال ہو چکا ہے اوراس کا چھ ماہ کا بیٹا بھی ہے۔‎


واپس جائیں