کوریا منسٹری فارن افیر کی جانب سے مسلم ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں گرینڈ افطار و ڈنر کا انعقاد لوٹے ہوٹل سیول کیا گیا
کوریا(شوکت علی) کوریا کے شہر سیول میں کورین منسٹری آف فارن افیر کی جانب سے کوریا میں مسلم ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں گرینڈ افطار و ڈنر کا اہتمام کیا۔جس میں مسلم ممالک ایمبیسڈر کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔فاران افیر کی جانب سے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا گیا۔اور سیکٍٹری فاران افیر نےکہا کہ مسلمانوں کے اس بابرکت ماہ کا احترام ہم پر بھی اتنا ہی ضرروری ہے۔ہم اس مقدس ماہ کی فیوض برکات اور اہمیت سے آشنا ہے۔اور ہم اس ماہ میں مسلمانوں کی روایت فراغ دلی کو بھی سراہاتے ہے۔تقریب سے مختلف ممالک کے سفیران نے منسٹری فارن افیر کی جانب سے اس دعوت پر شکریہ ادا کیا۔تقریب میں پاکستان کے نئے تعینات ایمبیسڈر رحیم حیات قریشی صاحب نے بھی شرکت کی۔اور ہم منصبوں سے ملاقاتیں بھی کی۔پاکستان بزنس ایسوی ایشن کوریا کی جانب سے معروف کاروباری شخصیت اور صدر پاکستان بزنس ایسوی ایشن کوریامدثر علی چیمہ نے بزنس ایسوی ایشن کی نماٰئندگی کی۔