دارالحکومت پیرس میں افطارپارٹیوں کاسلسلہ جاری ہے،شاہ نواز ریسٹورنٹ میں تحریک انصاف فرانس کے رہنما مرزا آصف جرال اور طارق ندیم صاحب کی جانب سےگرینڈ افطار ڈنر کااہتمام کیا گی
فرانس(سیدشاہ زیب ارشد) دارالحکومت پیرس میں افطارپارٹیوں کاسلسلہ جاری ہے،شاہ نواز ریسٹورنٹ میں تحریک انصاف فرانس کے رہنما مرزا آصف جرال اور طارق ندیم صاحب کی جانب سےگرینڈ افطار ڈنر کااہتمام کیا گیا،،افطاری سے قبل ملکی سلامتی اور دنیا بھرکے مسلمانوں کو درپیش مسائل پرخصوصی دعا بھی کرائی گئی،،افطار ڈنر میں تحریک انصاف،،پیپلزپارٹی ،،پاکستانی کمیونٹی سمیت خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی،،مرزا آصف جرال اور طارق ندیم نے کمیونٹی کی آمد پر انکاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔۔میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے طارق ندیم اور مرزا آصف جرال کاکہنا تھا کہ رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے،اس ماہ اللہ کےحضور گناہوں کی جتنی توبہ طلب کی جائے کم ہے،افطار ڈنر کامقصد کمیونٹی کوایک چھت تلے اکٹھا کرنا اور پرامن فضا قائم رکھنا ہے۔۔