تارکین وطن کی خبریں
فرانس:چوہدری شہزادوڑائچ کی جانب سےصحافیوں کےاعزاز میں افطاری کااہتمام

فرانس(سید شاہ زیب ارشد)گونساویل میں واقع تاج محل ریسٹورنٹ میں سویرا نیوز کےچیف ایڈیٹر اور یونیٹی پریس کلب کےچئیرمین چوہدری شہزاد وڑائچ صاحب کی جانب سے فرانس میں مقیم صحافی برادری کےاعزاز میں شاندار افطار پارٹی کااہتمام کیا گیا،،افطار ڈنر میں مرد وخواتین نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔۔ملک منیر احمد صاحب کی جانب سے افطاری سے قبل دعا کرائی گئی۔۔تاج محل ریسٹورنٹ کےمالک راجہ اشفاق نے مہمانوں کی توازا پرتکلف کھانوں سےکی۔۔پریس قونصلر سفارتخانہ پاکستان فرانس قمربشیرصاحب نے شرکت کرکے تقریب کوچارچاند لگادئیے،،چوہدری شہزاد وڑائچ نے تمام صحافیوں کی آمدپرانکا تہہ دل سےشکریہ ادا کیا۔۔تمام صحافیوں کو ایک چھت تلے اکٹھا کرنے پر صحافی برادری نےچوہدری شہزاد وڑائچ کی کاوش کو سراہا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔۔سینئرخاتون صحافی شبانہ چوہدری کی جانب سےسویرانیوز کے بانی محترم طارق صاحب کو پھولوں کاگلدستہ پیش کیاگیا۔۔اس دوران تصاویر اور سیلفیوں کا بھی خوب بول بالا رہا۔۔کمیونٹی کی جانب سے ان شاندار لمحات کو اپنے موبائل اور کیمروں میں محفوظ کرنے کاسلسلہ پروگرام کے اختتام تک جاری رہا۔۔کسی نے سیلفی لینا مناسب سمجھا تو کوئی اپنے من پسند افراد کی تصاویر بناتا نظر آیا۔۔


واپس جائیں