مستحقین کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا عظیم نیکی ہے : چوہدری طارق فاضل ، چوہدری قیصر فاضل ( ڈنمارک )
کھاریاں ( زمان احسن ) ڈنمارک میں مقیم معروف پاکستانی سماجی شخصیات چوہدری طارق فاضل تھوتھال ، چوہدری قیصر فاضل تھوتھال ( آف مہمند چک ) نے کہا ہے کہ مستحقین کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا عظیم نیکی ہے ۔ پاکستان میں ماہ رمضان المبارک اور عید الفطر کے مبارک مواقع پر تاجر ، دکاندار خود ساختہ مہنگائی کرکے اپنے مسلمان بہن بھائیوں پر ظلم کرتے ہیں ۔ ہمیں چاہیے کہ دوسروں کی مدد کرکے انہیں اپنی خوشیوں میں شریک کریں اور خالق کائنات اور محبوب خدا ﷺ کی خوشنودی حاصل کریں ۔