پی ٹی آئی کے چیف میڈیا آرگنائزر گل حمید خان کے اعزاز میں دعوت افطار، ممتاز پارٹی رہنماؤں کی شرکت
جدہ( خالد نواز چیمہ سے )پاکستان تحریک انصاف ویسٹرن ریجن کے زیر اہتمام پی ٹی آئی کے چیف میڈیا آرگنائزر گل حمید خان کے اعزاز میں دعوت افطارکا اہتمام کیا گیا- تقریب کی صدارت تحریک انصاف ویسٹرن ریجن سعودی عرب کے صدر سلطان عبدالباسط نے کی جبکہ جنرل سیکرٹری قاسم دستی اور سینئر رہنما چوہدری مبشر حسن چیمہ، نذیر چغتائی، الیاس قاضی، عدنان لیاقت، سمیع اللہ جدون، حافظ صداقت، چودھری فیاض، غلام مصطفٰی ہاشمی، غلام مجتبٰی ہاشمی، عبداللہ چیمہ، رانا طاہر، مرزا مدثر، اعجاز صاحب، رمدانی صاحب، رضوان وڑائچ، تنویر خان،؛کامران رفاقت، حیدر علی، عبداللہ گھمن، ثاقب چیمہ، قاسم چیمہ، علی عمار باجوہ، رمضان رضا، شہباز احمد، محمد فیصل، محمد بشیر، عبدالحنان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گل حمید خان نیازی نے کہا کہ تحریک انصاف میں نئے لوگوں کے آنے کی وجہ سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی جیسے چور ڈاکوؤں کے مقابلے کیلئے الیکٹیبلز کی شمولیت نے تحریک انصاف کو مزید طاقتور بنا دیا ہے- جب اوپر لیڈر ایماندار، صادق اور امین ہو تو اسکے نیچے کام کرنیوالے تمام رہنما و کارکنان بھی ٹھیک چلتے ہیں-انہوں نے کہا کہ نوازشریف جے آئی ٹی میں بری طرح پھنس چکے ہیں- اگلے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ہونگے- انہوں نے تمام نظریاتی کارکنان کا شکریہ ادا کیا جن کی انتھک محنت سے پارٹی آج اس مقام پر پہنچی- صدر سلطان عبدالباسط نے تحریک انصاف ویسٹرن ریجن کے سٹرکچر کے بارے میںآگاہ کیا۔جنرل سیکرٹری قاسم دستی اورچیف آرگنائزر مبشرحسن چیمہ نے اپنے خطاب میں پارٹی کے اندرونی معاملات پر روشنی ڈالی۔