تارکین وطن کی خبریں
مانچسٹر:پاکستان سے آئے ہوئے پوزیشن ہولڈر طلباء کے اعزاز میں قونصلر جنرل ڈاکٹر ظہوراحمد کی تقریب

مانچسٹر(عارف چوہدری سے)پاکستان سے آئے ہوئے ذہین طلباء جن کی تعداد31ہے جنہوں نے ٹاپ پوزیشن لی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب جو ہر سال ٹاپ پوزیشن ہولڈر ز کو گورنمنٹ کی طر ف سے بیرونی دورہ کراتے ہیں آجکل برطانیہ کے دورے پر ہیں ۔آج قونصلر جنرل پاکستان ڈاکٹر ظہور احمداور ویلفیئر آتاشی فضاء نیازی نے قونصلر جنرل میں تقریب کا اہتمام کیا تھا۔جس میں مہمان خصوصی چیئر مین OPFبیرسٹر امجد ملک تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیر سٹر امجد ملک نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن)کی حکومت نے یہ بہترین پالیسی دی کہ ذہین طلباء کو بیرونی ملکوں کے دورے کرائے جائیں تا کہ طلباء دوسرے ملکوں کے تعلیمی اداروں سے مستفید ہو سکیں۔ ڈاکٹر ظہور احمدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے طلباء ملک کا اثاثہ ہیں ،ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے۔ویلفیئر آتاشی فضاء نیازی نے طلباء کی قابلیت کو سراہا۔


واپس جائیں