تارکین وطن کی خبریں
بولٹن کی مدینہ مسجد میں محمدیہ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام اجتماعی اعتکاف شروع ہو گیا

بولٹن:(عتیق اللہ بٹ )انگلینڈ کے شہر بولٹن کی مدینہ مسجد میں رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں طریقہ محمدیہ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام اجتماعی اعتکاف شروع ہو گیا۔ یوکے اور دنیا کے دیگر ممالک سے سینکڑوں نوجوان اعتکاف کی نیت سے بولٹن پہنچ گئے۔ طریقہ محمدیہ انٹرنیشنل کے سرپرست شیخ احمد دباغ نے معتکفین سے گفتگو کرتے ہوئے اللہ کے ذکر اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہونے اور عملی زندگی میں اس کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔ بولٹن کی مسلم کمیونٹی نے نوجوانوں کی دینی، فکری اور روحانی تربیت کے لئے اٹھائے جانے والے اس اقدام پر طریقہ محمدیہ انٹرنیشنل اور اس کے سرپرست شیخ احمد دباغ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے نوجوانوں میں نہ صرف دین سے رغبت پیدا ہوتی ہے بلکہ اسلام کے سنہری اصولوں کو اپنی زندگیوں میں رائج کر کے معاشرے کے بہترین فرد بننے میں بھی رہنمائی ملتی ہے


واپس جائیں