ہمیں ماہ رمضان المبارک کی برکتوں ، سعادتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے : چوہدری شبیر حسین آف مہمند چک
کھاریاں ( زمان احسن ) صدر مسلم لیگ (ق) ناروے چوہدری شبیر حسین آف مہمند چک نے کہا ہے کہ ہمیں ماہ رمضان المبارک کی برکتوں ، سعادتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک ایک مقدس ، بابرکت مہینہ اور امت محمدی کیلئے اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے ۔ اس ماہ مقدس میں عبادات کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کا بھی خیال رکھنا چاہیے ۔