تارکین وطن کی خبریں
بطور ایمبیسڈر منتخب ہونا میرے لیے نہیں پوری قوم پورے پاکستان اور کوریا میں مقیم تمام پاکستانیوں کے لیے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔جس پر میں اللہ کا شکر گزار ہوں ۔زاھد حسین۔

کوریا(شوکت علی) کوریا میں مقیم تمام پاکستانی اپنے اپنے شعبے میں آگے بڑھے ملک کا نام روشن کرے،ہماری عزت اور وقار کی ضمانت ہماری محنت اور لگن ہے۔جو ہم نے پاکستان کے لیے کرنی ہے۔بطور پاکستانی ہم سب کا فرض ہے کہ ہم کورین ۔معاشرے میں اپنی پہچان پاکستان کے نام سے کراے،پاکستانی قوم بے شمار صلاحیتوں کی مالک ہے۔بس ان کو بروےکار لانے کے لیے ہمت اور جذبے سے کام لینا ہوگا،ہاکی فیڈریشن کی جانب سے یہ اعزاز میرے لیے بہت قابل فخر ہے۔اس پر میں اللہ کا شکرگزارہوں یہ سب والدین کی دعاوں کے ثمرات ہے۔اس اعزاز کا میرے لیے بطور پاکستانی جس اہمیت کا حامل ہے اس کو بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہے۔یہ اعزاز پوری قوم اور میرے پاکستانیوں کے لیے ہے۔آئے ملکر پاکستان کی عزت اور وقار کے لیے کام کرے مبارک باد اور نیک خواھشات کے پیغام اور دعاوں میں یاد دکھنے پر سب احباب کا دل سے مشکور ہوں اور پاکستانی میڈیا ٹیم کا بھی شکر گزار ہوں


واپس جائیں