تارکین وطن کی خبریں
کوریا میں پاکستانی آموں کی آمد رمضان المبارک میں مہنگائی کی پاکستانی روایت برقرار عوام کھائےنہ کھائے کی سوچ میں مبتلا

کوریا(شوکت علی) کوریا میں پاکستانی کمیو نیٹی آم کو ایک نایاب پھل کے طور پر مانتی ہے۔پاکستان اور کوریا کے درمیان ٹریڈ کا معاہدہ تعطل کا شکار ہے۔جس کی وجہ سے پھلوں کی ٹریڈ میں دشواری کا سامنا ہے۔کوریا میں پاکستانی آم کی آمد کا سن کر کمیونیٹی جھوم اٹھی تھی ۔ساتھ ہی آم کے دام نے ان کو چونکا دیا ۔پاکستانی کمیونیٹی کی جانب سے مہنگے آموں کی فروخت پر برہمی کا اظہار۔آم درآمد کرنے والے شخص کا کہنا ہے اس کی قیمت اسلیے زیادہ ہے کہ یہ براستہ آئیر لائن منگوایا گیا ہے۔جلد وسیع پیمانے پر اس کو دراآمد کیا جاے گااور عوام کو سستےاور خوش ذائقہ آم کھانے کو ملے گئے۔


واپس جائیں