کورین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستان کا درخشندہ ستارہ زاھد حسین ایمبیسڈر منتخب ،پوری قوم کا سر فخر سے بلند نئی تاریخ رقم کوریا میں سبز پرچم کی لہر کا ایک اوررنگ
کوریا(شوکت علی)کوریا ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستان کے عظیم سپوت زاھد حسین کو ایمبیسڈر منتخب کیا گیا۔اس کی تقریب کورین ہاکی فیڈریشن کے زیر انتظام سیول میں منعقد کی گئی۔جس میں زاھد حسین کو بطور ایمبیسڈر منتخب ہونے کا نوٹیفیکیشن بدست ہاکی فیڈریشن زاھد حسین کو دیا گیا۔کوریا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی پاکستانی کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔زاھد حسین کا شمار کوریا کے مہناز ذہین اور قابل تحسین پاکستانیوں ہوتا ہے۔زاھد حسین کورین ٹی وی چینل پر بھی پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز رکھتے ہے۔اور اس کے علاوہ مختلف پراجیکٹ پر بھی کورین کے ساتھ ملکر کام کررہے ہے۔پاکستانی کمیونیٹی خصوصا"پاکستان ایمبیسی کی جانب سے منعقد تقریبات کی کمپرینگ کا اعزاز رکھتے ہے۔زاھد حسین کو ہاکی فیڈریشن کا ایمبیسڈر منتخب ہونے پر کوریا میں مقیم پاکستانیوں نے انکو مبارک باد کے پیغامات دیے۔جن میں خصوصی مبارک باد پاکستانی کمیو نیٹی پاکستان بزنس ایسوی ایشن کی جانب سے دی گئی۔اس کے علاوہ دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے عہداران نے بھی نیک خواھشات اور مبارک باد پیش کی۔