پاکستانی طالب علم محمد طحہ طارق جرمن قومی اسمبلی کے اعزازی ایم این اے کا حلف 21 جون کو اٹھائیں گے
جرمنی(اوورسیز ڈیسک) جرمنی میں مقیم پاکستانی طالب علم محمد طحہ طارق اکیس جون کو جرمن قومی اسمبلی کے اعزازی رکن کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔وہ جرمن قومی اسمبلی کا اعزازی رکن بننے والے پہلے پاکستانی ہوں گے ۔گوجرانوالہ شہر سے تعلق رکھنے والے محمد طحہ طارق نے چالیس سے زائد امیدواروں کو شکست دیکر جرمنی میں پہلے پاکستانی یوتھ کونسلر کا اعزاز حاصل کیا ۔ان کاتعلق جرمنی کی سیاسی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین سے ہے ۔ طحہ طارق جرمنی کے شہر کریلشیم میں اے لیول کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ سماجی اور سیاسی طور پر بہت متحرک ہیں ۔انہوں نے ملاقات میں بتایا کہ وہ جرمنی میں پاکستان کا پرچم بلند کرچکے ہیں جس سے اہل یورپ کو پاکستان کی یوتھ کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنا پڑگیا ہے۔