تارکین وطن کی خبریں
عمران خاں کی قیادت میں بہت جلدحکمرانوں کااحتساب ہونے والاہے: چوہدری حسنین علی جنڈانوالہ

کھاریاں ( بلال بٹ ) ہیڈ PTIسوشل میڈیا USA چوہدری حسنین علی جنڈانوالہ نے کہا ہے کہ عمران خاں کی قیادت میں بہت جلدحکمرانوں کااحتساب ہونے والاہے،وزیر اعظم میاں نوازشریف کا جے آئی ٹی میں پیش ہونا ہی پاکستان تحریک انصاف کی جیت ہے ۔ اب ان کے احتساب کودنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، عدلیہ کودھمکیاں اورحملہ آورہونا(ن)لیگ کی روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک سے کرپشن کے خاتمہ کاایجنڈہ لیکرمیدان میں اتری ہے۔ کرپٹ عناصر جتنے بھی بااثرہوں انکے خلاف جہادجاری رہے گا۔


واپس جائیں